واشنگٹن (نیوز ایجنسیز) برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے انجری مسائل سے نجات پانے کے بعد کورٹس میں جاندار واپسی کی، وہ سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ ابتدائی میچ میں انہوں نے امریکی حریف میک ڈونلڈ کو 3-6، 6-4 اور 7-5 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنالی۔