• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفاد پرست عناصر بلیک میلنگ سے ہاکی کو نقصان نہ پہنچائیں،فیڈریشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ہاکی کھلاڑیوں کی جانب سے بائیکاٹ کی دھمکی کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن سے ناراض کھلاڑیوں نے فیڈریشن کے خلاف بیان بازی شروع کردی ہے۔ ترجمان پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ہاکی کے حوالے سے جھوٹی اور من گھڑت خبروں سے گریز کیا جائے۔ مفاد پرست عناصر بلیک میلنگ ہتھکنڈوں سے قومی کھیل کو نقصان نہ پہنچائیں۔ بے بنیاد اور من گھڑت خبریں ہاکی اور ملک کا نقصان کر رہی ہیں۔ بدھ کو ایک بیان میں ترجمان نے وضاحت کی کہ پاکستان کے مقابلے میں بھارت کا سالانہ ہاکی بجٹ ایک ارب سے زائد ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام کم وسائل کے باوجود ہاکی کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔ فیڈریشن کے مالی معاملات شفاف اور کھلی کتاب ہیں، پی ایچ ایف کے متعدد آڈٹس بھی کرائے گئے ہیں۔ فنڈز اور گرانٹس عالمی ایونٹس کے اخراجات کے لیے ناکافی ہیں۔ فنڈز کی کمی کھلاڑیوں کو معاوضوں کی ادائیگی میں بھی رکاوٹ کا سبب بنتی ہے۔
تازہ ترین