اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف دو ریفرنسز کی سماعت ملتوی کر دی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آج نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت ہونی تھی جو 7اگست تک ملتوی کر دی گئی۔
دونوں ریفرنسزکی منتقلی کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں میاں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو احتساب عدالت سے قید اور جرمانے کی سزا ہو چکی ہے اور یہ تینوں جیل میں سزا بھگت رہے ہیں۔