• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹی ایس سسٹم کی ناکامی، تحقیقات سینیٹ ہول کمیٹی سے کرائی جائے، رضا ربانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے آرٹی ایس سسٹم کی ناکامی کی تحقیقات سینیٹ ہول کمیٹی سے کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے آرٹی ایس کی ناکامی کی تحقیقات کیلئے کابینہ ڈویژن کو لکھا گیا خط آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے،اسے مسترد کرتے ہیں،رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کی ناکامی کی تحقیقات سینیٹ میں پورے ایوان کی کمیٹی سے کروائی جائیں۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میںسابق چیئرمین سینیٹ، میاں رضا ربانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سیکرٹری کابینہ ڈیویڑن کو جو خط آئین کے آرٹیکل 202 اور (3) 218 کے تحت انکوائری کمیٹی کی تشکیل کےلئے لکھا ہے وہ آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے اور اسے مسترد کرتے ہیں۔ میڈیا کے مطابق جو ٹی او ارزگردش کررہے ہیں وہ انتہائی مبہم اور غیر واضح ہیں اور ٹی او آرز کے ناکامی کی اصل وجوہات کو زیرِ بحث نہیں لاتے۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 2018 قبل از انتخابات دھاندلی کے سنگین الزامات کی زد میں ہے اور ا±س پررزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کی ناکامی انتخابات پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے اور یہ وفاق کی سیاست میں عدم استحکام کا باعث بھی بن سکتی ہے۔نادرا کے متنازع بیان کہ آرٹی ایس سسٹم ٹھیک کام کررہاہے کا بھی مذکورہ ٹی او ارز کاکوئی زکر نہیں ملتا۔موجودہ انتہائی سنجیدہ صورتحال اس بات کا تقاضہ کرتی ہے کہ RTS کی ناکامی کی تحقیقات آئندہ سینیٹ اجلاس میں پورے ایوان کی کمیٹی سے کروائی جائیں۔
تازہ ترین