• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ملک میں شاندار تبدیلی پر ماسکو میں یوم پاکستان 14 اگست کو بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔عمران خان کی حکومت پاکستان کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کردے گی، پاکستان سے باہر رہنے والے عوام بھی ملک میں اس تبدیلی سے خوش ہیں اور عمران خان کی حکومت کو مکمل سپورٹ کریں گے۔

اس بات کا اظہار روس کے شہر ماسکو میں پاکستانی کمیونٹی کے صدر میاں خلیل الرحمٰن اور حبیب شاہ نے جنگ سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے اس بار انتخابات پاکستان تحریک انصاف کو منتخب کرکے عمران خان کو وزیراعظم بنوانے کا درست فیصلہ کیا ہے۔

مجھے امید ہے کہ وہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے اور گزشتہ کئی دہائیوں نے برسراقتدار ٹولے کو بھی سبق سکھائیں گے اور ان سے لوٹی ہوئی دولت کا حساب کتاب لیں گے۔

پاکستانی کمیونٹی کے چیئرمین سید نور حبیب شاہ نے کہا کہ ملک کے کونے کونے سے پاکستان تحریک انصاف کے منتخب ہونے کا مطلب ہے کہ پاکستانی عوام نے کئی کئی بار باریاں لینے والے حکمرانوں سے چھٹکارہ پالیا ہے۔

عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد نئی اصلاحات لائیں گے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

پاکستان میں رہنے والے غریب اور مزدوروں کی کوششوں کی وجہ سے تبدیلی ممکن ہوئی ہے۔

امید ہے کہ عمران خان استحصالی نظام کا خاتمہ کرکے ملک کے غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ مراعات فراہم کریں گے۔

تازہ ترین