• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری نے انتخابات میں اخراجات کے گوشوارے جمع کرادیئے

نواب شاہ(بیورو رپورٹ) سابق صدر اور حلقہ این اے 213 سے منتخب ہونے والے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آصف علی زرداری نے اپنے انتخابات میں اخراجات کے گوشوارے جمع کرادئے ۔تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کی جانب سے ان کے وکیلوں نے ریٹرننگ آفیسر محمد محبوب اعوان کے پاس جمع کرادیئے گئے گوشواروں میں بتایا ہے کہ آصف علی زرداری کے انتخابی مہم میں 31لاکھ 22 ہزار 15 روپے کے اخراجات بتائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ آصف علی زرداری نواب شاہ کے حلقہ این اے 213 سے ایک لاکھ ایک ہزار تین سو باسٹھ ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے ۔علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے حلقہ این اے 214 کے منتخب رکن سید غلام مصطفی شاہ نے 29لاکھ 82 ہزار 980 روپے کے انتخابی خرچ کے گوشوارے جمع کرائے ۔ادھر حلقہ پی ایس 37 سے پیپلز پارٹی کی نومنتخب رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے انتخابات میں 17 لاکھ 42 ہزار 55 روپے کے گوشوارے جبکہ حلقہ پی ایس 38 کے پی پی کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی طارق مسعود آرائیں نے 10 لاکھ 39 ہزار 855 روپے اورحلقہ پی ایس 39 سے پیپلز پارٹی کے ہی نومنتخب رکن اسمبلی غلام قادر چانڈیو نے 18 لاکھ 32 ہزار 455 روپے جبکہ حلقہ پی ایس 40 کے پیپلز پارٹی کے نومنتخب ممبر سندھ اسمبلی خان محمد ڈاہری نے 6 لاکھ 95 ہزار 575 روپے کے گوشوارے جمع کرائے۔
تازہ ترین