• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’ہیلی کاپٹر ایلا‘ میں کاجول بیٹے کی کلاس فیلو بنی ہیں


بولی وڈ اداکارہ کاجول نے5 اگست کو اپنی 44 ویں سالگرہ منا ئی، انہوں نے مداحوں کو جنم دن کا تحفہ دیتے ہوئے اپنی اگلی فلم کا ٹریلر جاری کردیا۔

اپنے شوہر اجے دیوگن کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ‘ہیلی کاپٹر ایلا’ میں کاجول ایک ایسی پر کشش خاتون کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جو نوجوان بیٹے کی والدہ ہوتی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں کاجول اپنے بیٹے کے ساتھ ان کی کلاس فیلو بھی بنتی ہیں۔

تقریبا ڈھائی منٹ دورانیے کے ٹریلر کو دیکھ کر فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلم میں جہاں کامیڈی دیکھنے کو ملے گی وہیں اس میں بھرپور جذباتی مناظر بھی ملیں گے۔

فلم میں 20 سالہ اداکار ردھی سین نے 44 سالہ کاجول کے نوجوان بیٹے کا کردار ادا کیا ہے۔

‘ہیلی کاپٹر ایلا‘ کی کہانی گجراتی ڈرامے ‘بیٹا کاگدو‘ سے اخذ کی گئی ہے جسے آنند گاندھی نے تحریر کیا تھا۔فلم کی کہانی بھی ماں اور بیٹے کے تعلقات کے گرد گھومتی ہے۔


فلم کی ہدایات پردیپ سرکار نے دی ہیں جب کہ اجے دیوگن نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں نیہا دھوپیا اور ٹوٹا رائے چوہدری سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

جذبات سے بھرپور اس فلم کو رواں برس 7 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

‘ہیلی کاپٹر ایلا’ کاجول کی 3 سال کے وقفے سے آنے والی بولی وڈ فلم ہوگی۔

اس سے قبل وہ 2015 میں شاہ رخ خان کے ساتھ  دل والے  میں نظر آئی تھیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین