• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت بندوق کے ذریعے انسانی آزادی کو دبانے سے گریز کرے، آصف زرداری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق صدر آصف علی زرداری نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر بھارت کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت بندوق کے ذریعے انسانی آزادی کو دبانے سے گریز کرے۔آصف علی زرداری نے کہاکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور جارحیت کا نوٹس لے۔سابق صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں اپنے چارٹر پر عمل کرائے تاکہ معصوم کشمیریوں کے ساتھ خونریزی ختم ہو- آصف زرداری نے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ وہ عالمی سطح پر بھارتی مظالم کیخلاف موثر آواز اٹھائے۔
تازہ ترین