• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں قتل عام پر امریکی اداکار مینڈی پیٹنکن نیتن یاہو پر برس پڑے

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

غزہ میں ہولناک قتل عام پر عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکار مینڈی پیٹنکن نیتن یاہو پر برس پڑے۔ 

نیو یارک میں مینڈی پیٹنکن کا کہنا تھا کہ سوچتا ہوں کہ یہ شخص اور اس کی حکومت پوری دنیا کے یہودیوں کیساتھ کیا کرنا چاہتی ہے، یہودی ریاست سمیت پوری دنیا میں یہودیوں کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے۔ 

یہودی مذہب سے تعلق رکھنے والے 72 سالہ مینڈی پیٹنکن نے کہا کہ غزہ کے بچوں کیساتھ ایسا سلوک کرنے کی اجازت ہونا ناقابل یقین ہے۔

ہالی ووڈ کی کئی ہٹ فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار نے کہا پوری دنیا کے یہودی اکیلے بیٹھ کر سوچیں، کیا یہ سب قابل قبول ہوسکتا ہے؟ 

انھوں نے کہا کہ جو کچھ تاریخ میں یہودیوں کیساتھ ہوا، کیا ہم کسی کے ساتھ ویسا ہی کرسکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
انٹرٹینمنٹ سے مزید