• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران مدینہ جیسی ریاست کے قیام کا وعدہ پورا کریں، سراج الحق

کوئٹہ(نمائندہ جنگ) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان مدینہ جیسی ریاست کے قیام کا وعدہ پورا کریں، ملک میں انتخابی نظام کو درست کرنے کے لئے ضروری ہے کہ انتخابات میں ریاست غیر جانبدار رہے ، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سیاسی جماعتوں کی بھرپور جدوجہد سے الیکشن کمیشن با اختیار تو ہوا مگر انتخابات میں اس کا کردار بااختیار نظر نہ آیا ، عام انتخابات کے نتائج سے نہ تو سیاسی جماعتیں مطمئن ہیں اور نہ ہی یہ عوام کی خواہشات کے مطابق ہیں ، ملک میں ہر الیکشن کے بعد مایوسی کا ایک نیا دور شروع ہوجاتا ہے ، 8 اگست کو اپوزیشن جماعتیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے شدید احتجاج کریں گی ، ہم نے ہمیشہ پرامن سیاسی اور جمہوری جدوجہد کی ، کبھی کسی تخریبی سیاست کا حصہ بنے نہ بنیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کوکوئٹہ میں جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر جماعت اسلامی و متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، صوبائی امیر جماعت اسلامی مولانا عبدالحق ہاشمی ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر ، صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمٰن بلوچ ، سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر سمیت دیگر بھی موجود تھے ، سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پرامن خوشحال بلوچستان خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے جب تک بلوچستان خوشحال نہیں ہوگا تب تک ملک بھی خوشحال نہیں ہوسکتا ، ضروری ہے کہ وفاق بلوچستان کی خوشحالی کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
تازہ ترین