• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’آصف زرداری کیخلاف سوئس مقدمات نہیں کھولے جاسکتے‘

قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے این آر او کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا ہے جس میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کے خلاف سوئس مقدمات دوبارہ نہیں کھولے جاسکتے ۔

نیب نے جواب کے ذریعے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت پاکستان نے سوئس مقدمات میں قانونی معیاد کے دوران اپیل دائر نہیں کی ۔

نیب کے مطابق حکومت پاکستان کی سوئس کیسز میں اپیل زائد المعیاد تھی،آصف علی زرداری کے خلاف کیسزنیب عدالت میں زیر التواء ہیں۔

نیب کے مطابق انکوائری میں ملک قیوم کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت نہیں ہوا،سابق اٹارنی جنرل کے خلاف انکوائری ستمبر 2012 میں بند کردی گئی تھی۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائے جواب میں کہا گیا ہے کہ این آر او قانون کے اجراء سے نقصان کی تفصیل دستیاب نہیں،این آراوسے نقصان کے تعین کے بعد عدالت جو حکم دے گی،عمل کریں گے۔

تازہ ترین