کراچی(اسٹاف رپوٹر)متحدہ مجلس عمل سندھ کے جنرل سیکرٹری اور شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کی جس میں تین افراد شہید ہو گئے مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا،انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ سکیورٹی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، حکومت ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا فوری نوٹس لے ڈیرہ اسماعیل خان میں اس طرح کے واقعات علاقے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے اگر دہشتگردی کے واقعات کا نوٹس نہ لیا گیا تو یہ کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے،انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور اس کے ارد گرد فوری آپریشن کیا جائے دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ ضروری ہے،انہوں نے حکومت سے مزید مطالبہ کیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور اس کے اطراف کے علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی چوکیوں کو فعال کیا جائے کالعدم دہشت گرد جماعتوں، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاتفریق آپریشن کیا جائے ۔