نیوکاسل(پ ر) پی ٹی آئی کشمیر نارتھ انگلینڈ کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر پرویز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے الیکشن میں تاریخ ساز کامیابی پر 13اگست کو ڈیوزبری میں جلسہ ہوگا جس میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری خصوصی طور پر شرکت کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں انصاف پر مبنی نظام قائم کریں گے، آزاد کشمیر کے کرپٹ مافیا کے احتساب کا وقت آن پہنچا ہے، پی ٹی آئی کشمیر جمہوری عمل کے ذریعے اپنا حق حاصل کرے گی۔