• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان آرڈر 208 بحال کردیا، اپیلٹ کورٹ کا فیصلہ معطل

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نےʼʼ گلگت و بلتستان کی عدالتوں کے دائرہ اختیار ʼʼسے متعلق وفاقی وزارت امور کشمیر کی درخواست کی سماعت کے دوران چیف اپیلیٹ کورٹ گلگت و بلتستان کا فیصلہ کالعدم کرتے ہوئے گلگت و بلتستان آرڈر 2018 بحال کر دیا ہے جبکہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ چیف اپیلیٹ کو رٹ گلگت و بلتستان کو وفاقی حکومت کا حکمنامہ معطل کرنے کا اختیار حاصل نہیں ، گلگت و بلتستان کے لوگوں کو بھی و ہی حقوق حاصل ہیں جو ملک کے دوسرے شہریوں کو حاصل ہیں ، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے بدھ کے روز وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت و بلتستان کے لئے جاری پیکیج کا آرڈر 2018معطل کرنے اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے کے گلگت و بلتستان چیف اپیلیٹ کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی سیکرٹری وزارت امور کشمیر کے ذریعے دائر کی گئی ا پیل منظور کر تے ہوئے وفاقی حکومت کو گلگت و بلتستان کے شہریوں کو بنیادی حقوق فراہم کرنے کی ہدایت کی،جبکہ فاضل چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ گلگت و بلتستان کے لوگوں کو بھی و ہی حقوق حاصل ہیں جو ملک کے دوسرے شہریوں کو حاصل ہیں۔عدالت نے جی بی آرڈر 2018 کو معطل کرنے کا فیصلہ کالعدم کرتے ہوئے قرار دیا کہ گلگت وبلتستان کی چیف اپیلیٹ کو رٹ کو وفاقی حکومت کا حکمنامہ معطل کرنے کا اختیار حاصل نہیں ۔

تازہ ترین