• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشادِ باری تعالیٰ ہے: اور ہم نے اس میں(جنت میں) کھجوروں اور انگوروں کے باغ بنائے اور اس میں چشمے بنائے۔(القرآن)

حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ کے لیے کشمش کا نبیذ بنایا جاتا تھا۔آپ اسے دن بھر پیتے اور دوسرے دن بھی پیا کرتے اور تیسرے دن بھی شام تک۔پھر جو بچتا تو حکم کرتے ،وہ خدمت گاروں کو پلایا جاتا یا بہا دیا جاتا۔(سنن ابو داؤد،جلد سوم ،کتاب الاشربہ)

انگور کا شمار قدرت کی بہترین نعمتوں میں ہوتا ہے ،جو غذائی اقدار کے ساتھ ساتھ معالجاتی خصوصیات سے بھی مالا مال ہے۔انگور کثیرالغذا اور زود ہضم ہوتا ہے۔یہ صالح خون پیدا کرتا ہے اور مصفیٰ خون بھی ہے۔ وزن بڑھاتا اور چہرے کی رنگت کو خوب صورت بناتا ہے۔ انگور میں کاربوہائیڈریٹس‘ پروٹین‘ وٹامن اے‘ وٹامن سی‘کیلشیم اور آئرن پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کےلیے بہت مفید ہیں۔ 

جن لوگوں کا معدہ اکثر خراب رہتا ہے، ان کےلیے انگور کا استعمال بے حد مفید ہے۔ یہ دل‘ جگر‘ دماغ اور گردوں کو طاقت دیتا ہے۔ سینے کے جملہ امراض میں انگور بے حدمفید ہے۔ پھیپھڑوں سے بلغم کے اخراج کےلیے انگور بہترین دوا ہے۔ کھانسی کو ختم کرنے کےلیے اس کے رس میں شہد ملا کر چٹانا مفید ثابت ہوتا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین