• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایگزٹ کنٹرول لسٹ قانون کا مسودہ تیار،رضا ربانی نےدو ترامیم تجویز کردیں

اسلام آباد( طاہر خلیل) ایگزٹ کنٹرول لسٹ قانون میں ترمیم کے لئے سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے بل کا مسودہ تیارکرلیا۔انہوں نے ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے طریق کار کو بہتر بنانے کےلئے قانون میں دو ترامیم تجویز کی ہیں۔نام لسٹ میں ڈالتے وقت متعلقہ شخص کو آگاہ کرنے اوراس شخص کو اپیل کا حق دینے کی تجاویز دی گئیں،ایک ترمیم میں کہاگیا کہ کسی شخص کا نام ای سی ایل میں ڈالتے وقت حکومت 24 گھنٹے قبل اس کی وجوہات سے متعلقہ شخص کو آگاہ کرے گی۔ دوسری ترمیم میں کہاگیا کہ ای سی ایل میں جس شخص کا نام شامل ہوگا اسے حکومت کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق ہوگا اور اگر حکومت نے 15 دن کے اندر اپیل پر کوئی فیصلہ نہ کیا تو ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا حکومتی فیصلہ کالعد م تصور ہوگا۔ میاں رضا ربانی کاکہناہے کہ ای سی ایل آرڈی نینس1981 آئین کی طرف سے دئیے گئے بنیاد ی حقوق کے منافی ہے۔ مجوزہ ترامیم کا مقصد سپریم کورٹ کی ابزرویشنز کے تحت ای سی ایل قانون کو بہتر بنانا ہے۔
تازہ ترین