• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’الیکشن میں اقلیتوں کی کامیابی بڑی پیشرفت ہے‘

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں جنرل نشستوں پر اقلیتی امیدواروں کی کامیابی بڑی پیش رفت ہے ،اب یہ پروپیگنڈا ختم ہونا چاہئے پاکستان میں اقلیتوں کو آگے بڑھنے کے مواقع حاصل نہیں۔

اقلیتوں کے قومی دن پر تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھاکہ اقلیتوں پر مشکل وقت میں پاکستانی قوم اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی، علما اور مذہبی پیشواؤں نے ہمیشہ رواداری کے فروغ کے لیے کام کیا ، حکومت عوام کی طاقت کے ذریعے ہی انتہا پسندی کا خاتمہ کرنے میں کا میاب ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی لاتعداد شخصیات نے دفاع وطن، صحت، تعلیم اور فنون لطیفہ کے شعبوں میں قابل قدر خدمات انجام دے کر قومی تاریخ میں بہترین کردار ادا کیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ آج کا دن قومی تعمیر و ترقی اور استحکام کے لیے ان کی خدمات اور ایثار و قربانی کے اعتراف اور خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں بھی ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، نفرتیں پروان چڑھیں تو قومی ترقی کا خواب شرمندہ تعمیر نہ ہوسکے گا۔

تازہ ترین