• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

تازہ تازہ پین کیک بنائیں اور خود کھائیں

تازہ تازہ پین کیک بنائیں اور خود کھائیں

پین کیک عام کیک کی طرح گول مگر پتلے ہوتے ہیں ان کو فرائینگ پین میں تیار کیا جاتا ہے۔پین کیک بنانے میں انڈے،مکھن اور دودھ استعمال ہوتا ہے۔ان کو فرائی بھی تیل یا پھرمکھن میں کیا جاتا ہے۔آثار قریمہ سے پتہ چلا ہے کہ پین کیک قبل از تاریخ میں سب سے زیادہ کھائے جانے والے اناج کا حصہ تھے۔پین کیک آج بھی مغربی دنیا میں ناشتے کا خاص حصہ سمجھے جاتے ہیں کیونکہ ان کی تیاری میں استعمال کیے جانےوالے اجزاء انڈا ،دودھ اور مکھن سارا دن کے کام کاج انجام دینے میں مکمل پروٹین اور توانائی فراہم کرتے ہیں۔علاوہ ازیں پین کیک دن میں کسی بھی وقت کھائے جاسکتے ہیں۔

مگر امریکہ میں ان کو صرف ناشتے کا حصہ گردانا جاتا ہے۔پین کیک کی درمیان میں پسند کے مطابق جام،چیز کریم،چاکلیٹ چپ،سیرپس،گوشت ، پھل اور سبزیاں وغیرہ بھری جاتی ہیں۔پین کیک پاکستان میں بھی یکساں مقبول ہو گئے ہیں ۔ناشتے اور دن میں کسی بھی وقت ریسٹورنٹ جا کر لوگ پین کیک کھالیتے ہیں ۔ پین کیک گھر میں بھی خواتین باآسانی تیار کر سکتی ہیں ۔پین کیک کے لیے استعمال ہونے والے اجزاء ہماری روزمرہ خوراک کا حصہ ہیں مگر جب ان کو پین کیک کی صورت میں مختلف انداز میں بنایا جائےگا تو ان کا مزہ اور بڑھ جائے گا جبکہ گھر والوں کے لیے بھی ایک نئی ڈش ہو گی ۔مختلف خوش ذائقہ پین کیک کی ریسیپیز توجہ فرمائیں۔

شوگر فروٹ پین کیک

اجزاء۔

انڈے۔ دو عدد

دودھ۔ ساڑھے تین اونس

مکھن ۔ایک اونس (پگھلا ہوا)

میدہ ۔ساڑھے تین اونس

بیکنگ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ

کاسٹر شوگر۔ دو کھانے کے چمچ

ونیلا ایسنس۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

بلیو بیریز ۔تین کھانے کے چمچ (سوکھی)

آئسنگ شوگر۔ ایک چٹکی

آئل۔ حسبِ ضرورت

ترکیب۔

1۔انڈوں کی سفیدی اور زردی الگ کرلیں۔

2۔ایک پیالے میں دودھ، مکھن اور انڈوں کی زردی ڈال کر اچھی طرح مِکس کریں۔

3۔ایک پیالے میں میدہ، بیکنگ پاؤڈر اور کاسٹر شوگر مِکس کریں۔

4۔اس میں دودھ کا آمیزہ ڈال کر اچھی طرح بیٹ کریں ۔

5۔پھر اس میں ونیلا ایسنس اور سوکھی بلیو بیریز ڈال کر فولڈ کریں۔

6۔ایک فرائنگ پین میں تھوڑا سا تیل گرم کریں۔

7۔اس میں ایک چمچ بھر کر مکھن ڈالیں۔

8۔اچھی طرح پھیلائیں کہ پین کیک بن جائے۔

9۔ایک طرف سے گولڈن براؤن ہوجائے تو پلٹ کر دوسری طرف سے سینک لیں۔

10۔اس کے بعد فرائنگ پین سے نکال کر آئسنگ شوگر چھڑکیں اور فوراً سرو کریں۔

چکن پین کیک

اجزاء۔

تیل۔دو سو ملی لیٹر

چکن بریسٹ ۔آدھا کلو ( چوکور کیوبز میں بنے ہوئے)

چکن اسٹاک۔دو سو ملی لیٹر

سیلری کٹی ہوئی۔تین کھانے کے چمچ

پین کیک کے اجزاء

آلو ۔ ایک کلو(کش کر لیں)

نمک۔حسب ذائقہ

چیز(پنیر)۔ایک پائو

ادرک کٹی ہوئی۔تین کھانے کے چمچ

آٹا۔آدھا پائو

زیرہ۔ایک کھانے کا چمچ

ترکیب۔

ایک پین میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز، سیلری اور چکن کو گولڈن برائون کر لیں۔ چیک کر یں کہ چکن خستہ ہو گیا ہے اب چکن اسٹاک بھی اس میں شامل کر دیں اور دھیمی آنچ پر پکائیں تاکہ سوس گاڑھی ہو جائے۔ اب اسے سیزن کر لیں۔

پین کیک کی تیاری۔

ان تمام اجزاء کو آپس میں مکس کریں۔ آلو، لہسن ، انڈے، آٹا، نمک،زیرہ اور عمدہ سا پیسٹ بنا لیں۔ آلو کے اس مکسچر کو نیم گرم گرل پر احتیاط سے پھیلادیں۔ اور اس طرح کک کریں کہ یہ مکسچر دونوں طرف سے برائون ہو جائے۔ اب پین کیک لے کر اس کے درمیان اس مکسچر کو اچھی طرح پھیلا کر اس پر چکن کو اسٹفنگ کریں اور اوپر چیز رکھ کر پین کیک کو موڑ لیں۔ (چاندکی صورت) اور ہر طرف سے اچھی طرح بند کر کے کسی پین میں کیک کو گولڈن برائون کر لیں اور گرم گرم نوش فرمائیں ۔ پین کیک پراٹھے کے طور پر استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ یہ بے حد لذیذ ڈش ہے۔

پنیر بھرے پین کیک

اجزاء۔

میدہ ۔تین سے چار کپ

دودھ۔تین سے چار کپ

انڈے۔تین عدد

تیل۔تلنے کے لئے

پیاز۔ایک عدد باریک کٹا ہوا

اخروٹ۔دو کھانے چمچ باریک کٹے ہوئے

سیاہ مرچ ۔آدھا چائے کا چمچ پسی ہوئی

نمک ۔ایک چٹکی

ڈبل روٹی کا چورا۔دو کپ

گھی۔تین کھانے کے چمچ

پنیر۔تین سو گرام باریک کٹا ہوا

بادام ۔دو کھانے کے چمچ باریک کٹے ہوئے۔

ترکیب۔

انڈے،نمک،میدہ اور گھی میں مناسب مقدار میں دود ھ ڈال کر مرکب تیار کر لیں اور 20 منٹ کے لئے الگ رکھ دیں۔ فرائی پین میں تھوڑا سا گھی لگا کر تیار شدہ مرکب کا ایک بڑا چمچ ڈال کر دونوں طرف سے گولڈن تل لیں اور فرائی پین میں سے نکال لیں۔ پین کیک تیار ہے۔

پنیر،پیاز، اخروٹ، اور بادام کو آدھے پین کیک میں بچھا کر کناروں کو آپس میں بچے ہوئے مرکب سے جوڑ دیں اب اس پین کیک کو مزید تہہ کر کے تکونی شکل بنا لیں اور مرکب سے جوڑ لیں تمام تکونوں پر برش سے انڈا پھینٹ کر لگائیں پھر ڈبل روٹی کا چورا لگا ئیں اور تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں ۔ سنہرے ہونے پر ڈش میں نکال لیں اور گرما گرم سرو کریں۔

نوٹ:۔فلنگ کو ایک اور طریقے سے بھی تیار کیا جاتا ہے پیاز کو گھی میں دو منٹ فرائی کریں بادام اور اخروٹ کو علیحدہ علیحدہ خشک بھون لیں اب گھی میں پنیر ، ڈرائی فروٹ ، نمک، اور سیاہ مرچیں ڈال کر خوب اچھی طرح مکس کر یں ۔ فلنگ تیار ہے۔

ٹماٹر کے پین کیک

اجزاء۔

میدہ ۔دو کپ

انڈے۔دو عدد

ٹماٹر پیوری۔آدھا کپ

تیل۔آدھاکپ

نمک ۔حسب ذائقہ

فلنگ کے لئے:

پنیر۔دو سو پچاس گرام

ثابت زیرہ۔ایک چائے کا چمچ

لیموں کا رس۔ایک چائے کا چمچ

تیل۔دو کھانے کے چمچ

مٹر۔ایک کپ

ہری مرچیں۔دو عدد چوپ کی ہوئی

نمک ۔سب ذائقہ

ترکیب برائے فلنگ۔

تیل گرم کریں اس میں زیرہ ڈال کر کڑکڑائیں۔ پنیر کو ہاتھ سے مسل کر تیل میں شامل کر لیں۔ اس کے بعد ہری مرچیں ،لیموں کا جوس ، نمک، اور مٹر ڈال کر دو سے تین منٹ کے لئے پکائیں چولہے سے اتار کر ایک طرف رکھ دیں۔

پین کیک بنانے کے لئے۔

انڈوں کو پھینٹ لیں۔ آہستہ آہستہ میدہ شامل کریں اور خیال رہے کہ گھٹلیاں نہ بنیں۔ اس میں ٹماٹر پیوری اور نمک شامل کر دیںاور اچھی طرح بیٹ کر لیں۔ ایک نان سٹک فرائنگ پین میں تیل گرم کریں ۔تیارہ کردہ مکسچر کا ایک حصہ ڈالیں اور پھیلا دیں ۔ درمیانی آنچ پر دو منٹ تک پکائیں۔ پین کیک کو پلٹ کر دوسری طرف سے بھی اچھی طرح پکا لیں۔ درمیان میں فلنگ پھیلا کر دونوں طرف سے فولڈ کر دیں۔ اسی طرح دوسرے پین کیک بھی تیار کر لیں۔ فرنچ فرائز سوئس رول کے ساتھ سرو کریں۔

آلو کے پین کیک

اجزاء۔

آلو (بڑا سائز)۔ 3 عدد

پیاز کترا ہوا۔ 1 عدد (تقریباً 1/2کپ)

میدہ۔ 1 کھانے کا چمچ

سبز دھنیا۔ 2 کھانے کا چمچ (کترا ہوا)

انڈا۔1

انڈے کی سفیدی۔1

نمک۔ 1/4چائے کا چمچ

کالی مرچ۔4/1 چائے کا چمچ

مکھن یا آئل۔1کھانے کا چمچ

ترکیب۔

1۔آلوؤں کو چھیل لیں اور انہیں کدوکش کر لیں۔

2۔کدوکش کرنے کے بعد انہیں خشک کر لیں۔

3۔ کسی بڑے پیالے میں پیاز، میدہ اور سبز دھنیا ملائیں۔

4۔ اس میں انڈا شامل کریں۔

5۔ انڈے کی سفیدی، نمک اور کالی مرچ شامل کریں۔

6۔ سب چیزیں آلوؤں میں ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔

7۔فرائنگ پین میں آئل یا مکھن ڈالیں اور اسے درمیانہ آنچ پر گرم کریں۔

8۔ تین کھانے کے چمچ آلوؤں کا آمیزہ فرائینگ پین میں ڈالیں اور اسے کفگیر یا ربر کے چمچ کی مدد سے چپٹا کریں۔

9۔ پین کیک کو سنہری ہونے تک پکائیں۔

10۔دوسری طرف سے بھی پکا لیں۔

11 ۔اسی طرح مزید تین پین کیک بھی تیار کرلیں۔

12 ۔دہی کے ساتھ گرم گرم کھائیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین