• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شملہ مرچ ۔ ۔ ۔ جس کی خوشبو بھوک کو بڑھائے

شملہ مرچ ایک خوش ذائقہ مرچ ہے۔جو کہ پیلے،ہرے اورلال رنگ میں دستیاب ہوتی ہے۔ اس کی خوشبو کھانے کے ذائقے کو دوبالا کر دیتی ہے۔شملہ مرچ کا استعمال بہت سے پکوانوں میں کیا جاتا ہے ۔ جن میں چائنیز کھانے عام ہیں۔علاوہ ازیں شملہ مرچ کو بہت سے سبزیوں اور قیمے کےساتھ بھی بنایا جاتا ہے۔پاستا اور پیزا بنانے میں بھی شملہ مرچ استعمال کی جاتی ہے۔شملہ مرچ تیز نہیں ہوتی اس لیے عام طور پر بچے اور بڑے سب کھا سکتے ہیں۔شملہ مرچ کو اس کے رنگ اور ذائقے کی وجہ سے خاص پسند کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں شملہ مرچ کے بہت سے فوائد بھی ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ مختلف بیماریوں جن میںکینسر ، معدے کی تکالیف ،سردرد اور جلدی بیماریاں شامل ہیں،میں آرام مہیا کرتی ہیں،جب کہ یہ وزن میں کمی کا باعث بھی بنتی ہیں۔ انہیں مختلف پکوان میں استعمال کرکے ان کا ذائقہ بڑھایا جاتا ہے ۔شملہ مرچ سے سیلڈ اور رائتہ بھی بنایا جاسکتا ہے۔یہ ان گنت پکوانوں کی شان پڑھاتی ہیں۔شملہ مرچ سے بنے پکوانوں کی ریسیپیز توجہ فرمائیں۔

گریک سیلڈ

اجزاء۔

آئس برگ (کیوب کٹنگ)۔ 200گرام

ٹماٹر (کیوب کٹنگ)۔ دو عدد

پیلی شملہ مر چ (کیوب کٹنگ)۔ ایک عدد

ہری شملہ مرچ (کیوب کٹنگ)۔ ایک عدد

لال شملہ مر چ (کیوب کٹنگ)۔ ایک عدد

کھیرا ۔ایک عدد

پیاز ۔ایک عدد

پنیر چیز (کیوب کٹنگ)۔ 25گرام

زیتون کا تیل۔ تین کھانے کے چمچ

لیموں کا رس۔ دو کھانے کے چمچ

نمک۔ حسبِ ذائقہ

پارسلے(چوپ)۔ ایک کھانے کا چمچ

کالی مرچ (پسی ہوئی)۔ آدھا چا ئے کا چمچ

اوریگانو۔ ایک چائے کا چمچ

ترکیب

  •  ایک برتن میں آئس برگ ،ٹماٹر ،پیلی شملہ مرچ ، ہری شملہ مر چ،لال شملہ مرچ،کھیرا ،پیاز اور پنیر چیز ڈال کر ملا لیں ۔
  • ایک پین میں زیتون کا تیل لیں اور اس میں لیموں کا رس ،نمک ،پارسلے ،کالی مرچ پسی ہوئی اور اوریگانو ڈال کر اچھی طرح ملا ئیں اوراب اس میں تیار شدہ سبزیاں ڈال کراچھی طرح ملا لیں۔
  • آپکی مزیدار گریک سلاد تیار ہے

شملہ مرچ قیمہ

اجزاء۔

شملہ مرچ۔دو سو پچاس گرام

گائے کا قیمہ۔آدھا کلو

پسا ہوا لہسن ادرک۔دو چائے کے چمچ

ٹماٹر (چوپ کر لیں)۔دو سو پچاس گرام

پسی ہوئی لال مرچ۔دو چائے کے چمچ

پسا ہوا دھنیا۔ایک چائے کا چمچ

پسی ہوئی ہلدی۔ایک چائے کا چمچ

قصوری میتھی۔ایک چائے کا چمچ

نمک۔ایک چائے کا چمچ

ہری مرچیں۔پانچ عدد

ترکیب۔

1۔شملہ مرچ کے بیج نکال کر اس کے چوکور ٹکڑے کاٹ لیں۔

2۔دیگچی میں تیل گرم کر کے قیمہ ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر اس کا پانی سکھائیں اور پھر ادرک لہسن شامل کر دیں۔

3۔اس میں ٹماٹر اور ہری مرچیں کاٹ کر شامل کر کے پانچ منٹ پکائیں۔

4۔جب ٹماٹر گل جائیں توان میں پسی لال مرچ ، شملہ مرچ ، دھنیا، ہلدی پاؤڈر، قصوری میتھی اور نمک ڈال کر ملائیں۔

5۔چند منٹ دَم پہ رکھنے کے بعد ڈش میں نکال لیں اور سَرو کریں ِ۔

پنیر اور شملہ مرچ سینڈ وچ

اجزاء۔

پنیر ۔ 225 گرام

پیاز ۔ ایک عدد

شملہ مرچ۔ ایک عدد ثابت

ٹماٹو کیچپ ۔ آدھا کپ

چلی ساس۔ دو چائے کے چمچ

سرخ مرچ (پسی ہوئی )۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

ڈبل روٹی ۔14پیس

مکھن ۔ دو کھانے کے چمچ

گھی۔ دو کھانے کےچمچ

پنیر(کش کیا ہوا) ۔ چار کھانے کے چمچ

نمک ۔ حسب ذائقہ

ترکیب ۔

1۔پنیر ، پیاز اور شملہ مرچ باریک کاٹ لیں ۔

2۔کٹر کی مدد سے سلائسز کے کنارے کاٹ لیں ۔

3۔دوسری جانب کےسلائسزکے ہر حصے کے درمیان میں تقریباً ڈیڑھ انچ گہرا سوراخ کریں ۔

4۔چکنائی لگے بیکنگ ٹرے میں پہلے بغیر سوراخ کے ٹوسٹ کے حصے رکھیں اور پھر وہ ٹوسٹ رکھیں جن کے اوپر سوراخ کئے گئے تھے ۔

5۔پگھلے ہوئے مکھن کے ساتھ ان سلائسز پر برش پھیریں اور خستہ ہونے تک اوون میں 400فارن ہائیٹ پر دس منٹ تک بیک کریں ۔

6۔کڑاہی یا پین میں گھی گرم کریں اور پیازکو ایک منٹ کے لئے فرائی کریں ۔

7۔سرخ مرچ ملا کر کر دوبارہ ایک منٹ کے لئے تل لیں۔

8۔آنچ بند کردیں اور اس میں پنیر ، ٹماٹو کیچپ ، چلی ساس، سرخ مرچ پاؤڈر اور نمک شامل کریں۔

9۔ہر ثابت حصے پر اس فلنگ کی تھوڑی مقدار بکھیریں اور اس کے اوپر سوراخ والا حصہ رکھ دیں ۔

10۔اب ان سلائسز کے اوپر پنیر چھڑکیں اور گرم اوون میں 400فارن ہائیٹ پر دس منٹ کیلئے بیک کریں ۔

11۔تیار ہونے پرگرماگرم پیش کریں۔

سیچوان چکن

اجزاء۔

چکن بون لیس۔ 500 گرام

میرینشن کیلئے اجزاء۔

نمک۔ آدھا چائے کا چمچ

سفید مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ

پھینٹا انڈا۔ ایک عدد

کارن فلور۔ ایک کھانے کا چمچ

تیل۔ ایک کھانے کا چمچ

گریوی کے اجزاء۔

تیل۔ چوتھائی کپ

کْٹا لہسن۔ ایک کھانے کا چمچ

ثابت لال مرچ (چھوٹی) ۔چھ عدد

باریک کٹی گاجر۔ ایک عدد

باریک کٹی شملہ مرچ ۔ایک عدد

باریک کٹی بند گوبھی۔ آدھا کپ

چلی سوس۔ دوکھانے کے چمچ

کیچپ۔ تین کھانے کے چمچ

سویا سوس ۔دوکھانے کے چمچ

نمک ۔حسب ذائقہ

سفید مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ

چینی۔ ایک چائے کا چمچ

چکن یخنی۔ ایک کپ

پانی ۔آدھا کپ

ترکیب۔

1۔چکن کو میرینشن والے اجزاء کے ساتھ مکس کریں اور اسے آدھا سے ایک گھنٹہ کیلئے چھوڑ دیں۔

2۔چکن کو فرائی کرکے ایک طرف رکھ دیں۔ اسی تیل میں کْٹا لہسن اور ثابت لال مرچ کو ہلکا فرائی کریں۔ پھر گاجر،شملہ مرچ، بند گوبھی کو ہلکا فرائی کرلیں۔

3۔اب اس میں چلی ساس،کیچپ،سویا سوس، نمک،سفید مرچ،چینی اور چکن یخنی شامل کریں اسے کچھ دیر پکنے دیں۔

4۔جب اْبال آ جائے تو فرائیڈ چکن شامل کر دیں اور تھوڑاسا پکائیں۔

5۔کارن فلور کو تھوڑے سے پانی میں مکس کرکے گریوی میں ڈال دیں اور اتنا پکائیں کہ گریویگاڑھی ہو جائے۔ اسے اْبلے چاول یا فرائیڈ رائس کے ساتھ پیش کریں۔

تھائی چکن گریپس ود شملہ مرچ

اجزاء۔

چکن۔ 1/2 کلو

انگور۔ 1 پاؤ

ٴسویا سوس۔ 1 کھانے کا چمچ

سیاہ مرچیں (کٹی ہوئی)۔ 1/2 چائے کا چمچ

چینی۔1 چائے کا چمچ

ہری مرچیں(لمبائی میں کاٹ لیں)۔ 6 عدد

لیموں (رس نکال لیں)۔ 1 عدد

پیاز (چوکور کاٹ لیں)۔ 1 عدد

شملہ مرچ (چوکور کاٹ لیں)۔ 1 عدد

کارن فلور۔ 1 چائے کا چمچ

لہسن ادرک پیسٹ۔ 1 کھانے کا چمچ

نمک ۔حسب ذائقہ

تیل۔ 3 کھانے کے چمچ

ترکیب۔

1۔سوس پین میں تیل گرم کر کے چکن، لہسن ادرک پیسٹ اور سویاسوس ڈال کر فرائی کرلیں کہ چکن تھوڑی گل جائے۔

2۔ اس میں نمک، کٹی ہوئی سیاہ مرچیں، چینی اور 1 کپ پانی ڈال کر پکائیں۔

3۔چکن گل جائے تو انگور، ہری مرچیں، پیاز ، شملہ مرچ اور 1کپ پانی ڈال دیں اور کارن فلور 1/2 کپ پانی میں گھول کر ڈالیں اور لیموں کا رس بھی ڈال دیں۔

4۔چکن کا سوس گاڑھا ہو جائے تو سرونگ پلیٹ میں نکال کر چاولوں کے ساتھ سروکریں۔

بھری ہوئی شملہ مرچ

اجزاء۔

شملہ مرچ ۔چار سے پانچ عدد

آلو ( اُبلے ہوئے)۔چار سے پانچ عدد

پیاز ( باریک کاٹ لیں )۔ ایک عدد

ہری مرچ ( چھوٹے ٹکڑے کرلیں ) ۔ایک عدد

ثابت زیرہ۔ نصف چائے کا چمچ

پسی ہلدی۔ نصف چائے کا چمچ

پسی ہوئی سرخ مرچ۔نصف چائے کا چمچ

امچور۔نصف چائے کا چمچ

گرم مصالحہ۔نصف چائے کا چمچ

ہرا دھنیا ( کُترا ہوا)۔دو چائے کے چمچ

کھانے کا تیل۔سب ضرورت

نمک۔حسب ذائقہ

ترکیب۔

آلو اُبال کر چھیل لیں اور کدوکش کرلیں۔ شملہ مرچ درمیان سے کاٹ کر علیحدہ کردیں اور اس میں سےبیج نکال دیں۔ اب ایک برتن میں تیز آنچ پر تیل گرم کریں۔ گرم ہوجائے تو اس میں پیاز اور زیرہ ڈال دیں۔ پیاز بھن جائے تو برتن میں سبز مرچیں ڈال کر چمچ سے ہلاتے رہیں۔کچھ دیر کے بعد اس آمیزے میں ہلدی، سرخ مرچ، اور ایک چٹکی ہینگ ڈال دیں۔ اس دوران چمچ ہلاتے رہیں۔ اب اس میں آلو شامل کردیں اور اچھی طرح ملائیں۔ تقریباً دو منٹ کے بعد گرم مصالحہ ، امچور اور نمک ڈال دیں۔ آخر میں ہرے دھنیے کا اضافہ کرکے خوب یکجان کریں۔ 

شملہ مرچوں میں بھرنے کے لیے مصالحہ تیار ہے۔ چمچ کی مدد سے مصالحہ مرچوں میں بھردیںاور کٹے ہوئے سرے اوپر رکھ کر دھاگے سے باندھ دیں۔اس کے بعد فرائی پان میں تیل گرم کریں اور اس میں مرچیں ڈال کر ڈھک دیں اور آنچ دھیمی کردیں۔ مرچوں کو الٹتے پلٹتے رہیں تاکہ ہر طرف سے فرائی ہوجائیں مزیدار بھری ہوئی شملہ مرچیں تیار ہیں۔ روٹی، پراٹھے اور رائتے کے ہمراہ پیش کریں۔

کوئیک بن پیزا

اجزاء۔

برگربن۔ 4عدد

ٹماٹر۔ 1عدد

شملہ مرچ۔ 1عدد

پیزا سوس۔ 1کپ

چیڈرچیز۔ 1کپ

موزریلا چیز۔ 1کپ

چکن (ابلا ہوا )۔ 100گرام

کٹی لال مرچ۔ 1چائے کا چمچ

نمک۔ حسبِ ذائقہ

ترکیب:

ایک برتن میں چکن کو کالی مرچ لگا کر مکس کرلیں اور بن پر پہلے پیزا سوس لگائیں پھر چکن کے پیس رکھیں۔پھر تمام سبزیاں اور آخرمیں دونوں چیز ڈال کر اوون میں یا مائیکرو یو میں پانچ منٹ تک بیک کرلیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین