اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری پارلیمنٹ ہائوس گئے جہاں انہوں نےسہولت سنٹر سے اپنے کارڈحاصل کئے۔ان کے ہمراہ پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔آصف علی زرداری سے پوچھا گیا کہ کیا اپوزیشن جماعتیں متحد ہوجائیں گی تو انہوں نے کہا کہ آپ ہمارے ساتھ رہا کریں آپ کو سب معلوم ہوجائے گا۔ جب بلاول بھٹو زداری سے پوچھاگیا آپ شہباز شریف کو ووٹ دیں گے، بلاول بھٹو زرداری اس سوال کا جواب دئیےبغیر آگے بڑھ گئے تاہم انہوں نے کہا ہمیں اللہ تعالیٰ نے عوام کی خدمت کا موقع فراہم کیا ہے،پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کےلئے پارلیمنٹ کے اندر بھرپور کردار ادا کرے گی۔