• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون وکیل کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے سندھ پولیس کومزید15 روز کی مہلت

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ نے سندھ میں خاتون وکیل صنم عمرانی کے قتل سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ملزمان کی گرفتاری کیلئے سندھ پولیس کومزید 15 روز کی مہلت دے دی ہے جبکہ انکے بھائی وقار عمرانی کے قتل اور اس سے قبل اسکی جانب سے اپنی اہلیہ کو قتل کرنے کے حوالے سے آئی جی بلوچستان اور ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان کو بھی نوٹس جاری کردیا اور آئندہ سماعت پر ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کردی،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بنچ نے پیرکے روز مقتولہ کی بہن نایاب سکندر عمرانی کی درخواست پرلئے گئے از خود نوٹس کیس کی سماعت کی تو چیف جسٹس نے سندھ پولیس کی جانب سے کوئی پیشرفت نہ کرنے کے حوالے سے کہاکہ عدالت نے سندھ پولیس کوملزمان کوگرفتارکرنے کیلئے ایک ماہ کاوقت دیا تھا لیکن آج بھی ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں بتایا جائے کہ ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا۔
تازہ ترین