• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی میں اپنا قائد ایوان اور اسپیکر لانے کیلئےرابطے تیز

لاہور(نمائندہ جنگ )پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی میں اپنا قائد ایوان اور اسپیکر لانے کیلئےرابطے تیز کر دیئے ہیں۔ منگل کے روز اس حوالے سے سینئر مسلم لیگی رہنمائوں نے صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف سے بھی ملاقات کی جن میں سردار اویس لغاری، رانا ثناء اللہ، سعد رفیق اورسلمان رفیق سمیت دیگر رہنما شامل تھے ۔ ملاقات میں وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی سے متعلق اہم امور پر بات چیت سامنے آئی۔جبکہ پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان و اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے مشاورت ہوئی اس موقع پر ارکین اسمبلی نے شہباز شریف کو یہ تجویز پیش کی کہ پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کے لئے حمزہ شہباز سے بہتر کوئی امیدوار نہیں ہے جو پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اراکین اسمبلی سے رابطے بڑھائے جائیں جبکہ پنجاب اسمبلی کےآج ہونے والےابتدائی اجلاس سے قبل مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس منعقد ہونے کا امکان ہے جس میں حمزہ شہبا زکو قائد ایوان اور چوہدری محمد اقبال گجر کو سپیکر بنانے کی باضابطہ منطوری دی جائے گی ۔ملاقات میں رانا ثنا ءاللہ کی جانب سے حمزہ شہباز کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی تجویز بھی پیش کی گئی تاکہ پنجاب اسمبلی میں مضبوظ اپوزیشن کی جاسکے ۔یاد رہے کہ مسلم لیگ(ن)کی پارلیمانی پارٹی نے گزشتہ روز ہونے والے اپنے اجلاس میں حمزہ شہباز کو وزیر اعلی پنجاب و قائد ایوان اور اسپیکر کے لئے سینئر پارلیمنٹرین چوہدری محمد اقبال گجر کو اپنا امیدوار نامزد کیا تھا۔
تازہ ترین