• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرسبز و شاداب پاکستان پروگرام کے موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کی شجرکاری مہم

اسلام آباد( نیوز رپورٹر ) یوم آزادی 14اگست کے موقع پر ملک گیر سرسبز و شاداب پاکستان مہم کے سلسلے میں سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین اور انکی ٹیم کے اراکین سردار محمد آصف ،حاجی صابر ،بابو عباس ،مرزا شفیق ،محمد سرفراز ملک ،احمد علی شیرازی ،مہر افتخارسیال ،عمر جھبانہ ،عبدالقوم میو،سلیم بھٹی ،وارث دلیپ ،چوہدری قیصر گجر ،فیصل کھوکھر ،طارق آفریدی ،عابد باجوہ ،افضال بٹ ،حافظ عمران،محمد امجد و دیگر نے جی سیون گرائونڈ میں درخت لگا کر قومی شجر کاری مہم میں اپنا حصہ ڈالا ،اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے آرمی چیف ، افواج پاکستان ،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اورموجودہ حکومت کو بھی خراج تحسین پیش کیا جن کی کاوشوں کی بدولت ملک بھرمیں اور خصوصاً کے پی کےمیں ایک ارب سے زائد درخت لگائے گئے ،انھوں نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہیں اور یہ کسی بھی ملک کے لیے برکت کی علامت اور قومی دولت ہیں ،درخت اور پودے انسانی زندگی کے لیے بے شمار فوائد کا باعث ہیں ،اس موقع پر انھوں نے سی ڈی اے مزدور یونین کے کارکنوں ،اسلام آباد کے شہریوں اورپوری پاکستانی قوم سے اپیل کی کہ وہ اس قومی مہم میں بھرپور حصہ لیں کیونکہ درخت زندگی ہیں اور یہ کسی بھی ملک کی خوبصورتی میں اہم کردارادا کرتے ہیں اور آج کا لگایا ہوا پودا ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ہماری طرف سے تحفہ ہے اور ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں ایک آزاد وطن میں پیدا کیا جو ہمیں بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل ہوا اور آج ہم ایک آزاد وطن میں اپنی مرضی و منشاء کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں ۔
تازہ ترین