• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریحانہ لغاری ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی بن گئیں

پاکستان پیپلز پارٹی کی ریحانہ لغاری سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئیں۔

ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں 158 ووٹ ڈالے گئےجس میں سے ریحانہ لغاری کو 98 ووٹ، اپوزیشن امیدوار رابعہ اظفر کو 59ووٹ ملے جبکہ ایک ووٹ مسترد ہواہے۔


اسپیکر سندھ اسمبلی کے انتخاب کے بعد ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری کی گئی تھی۔

ڈپٹی اسپیکر منتخب ہونے کے بعد ریحانہ لغاری سے اسپیکر آغا سراج درانی نے انگریزی زبان میں حلف لیا۔

تازہ ترین