حب (نامہ نگار ) جشن آزادی کے حوالے سے پسنی میں رنگارنگ تقریب ،پرچم کشائی کی رسم ادا کی گئی،اسکول کے بچوں نے ملی نغمے ،ٹیبلو اور دیگر پروگرام پیش کیے گئے ،جشن آزادی کی مناسبت سے فٹبال میچ کھیلاگیا اوربلوچی لیوا پیش کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے حوالے سے پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح پسنی میں بھی رنگارنگ تقاریب اور پر وگر امزکا انعقاد کیاگیا اس سلسلے میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں منعقدہ پروگرام میں رسم پرچم کشائی اداکی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن جمیل احمد ،چیئرمین عبدالحکیم بلوچ اور وائس چیئرمین خدابخش سعید نے پرچم کشائی کی جبکہ ایک پروقار تقریب میں اسکول کے بچوں نے مختلف پروگرام پیش کئے۔فن پارے بنائے گئے۔ تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر پسنی کیپٹن جمیل احمد ،چیئرمین عبدالحکیم بلوچ ،پرنسپل زاہد پھلان ،کرنل وجاہت اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ہمیں بڑی قربانی کے بعد حاصل ہوا ہے اور ہمیں اپنے آزادملک کی قدر کرنی چاہئے اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔