• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پولیس نے بھارت سے بیرون ملک بچے اسگل کر نے والے ایسےگروہ کو گرفتار کر لیا جس نے 300 بچے امریکا اسمگل کئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجو بھائی گملے والا کے نام سے جانا جاتا گجرات کا رہائشی نے اسمگلنگ کا یہ کام 2007 میں شروع کیا تھا، وہ امریکا میں مقیم اس دھندے میں ملوث لوگوں کے ہاتھ بچے 45 لاکھ میں بیچتا تھا۔ان بچوں کی عمریں 11 سے 16 سال کے درمیان تھیں اور ان کا تعلق غریب گھرانے سے تھا۔

پولیس کے مطابق اس غربت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے بچوں کے والدین نے انہیں بیچا تھا۔پولیس نے مزید بتایا کہ اس گروہ کا پہلی دفعہ مارچ میں پتہ چلا تھا جب ایک بھارتی اداکارہ کی ایک دوست کی جانب سے انہیں کال موصول ہوئی ۔

پولیس نے مزید بتایا کہ اداکارہ کی دوست نے انہیں بتایا کہ وہ ایک سلون میں موجود ہیں جہاں دو بچیاں بھی ہیں جن کو میک اپ کر کے ان کی شناخت چھپائی جارہی ہے، اسی شک کی بنا پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد اس گروہ کی گرفتاری عمل میں آئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ کا سربراہ 2007 میں پہلے ہی گرفتار ہو چکا ہے۔

تازہ ترین