٭نبی کریمﷺ کا ارشادِ گرامی ہے: حج اور عمرہ کے لیے جانے والے اللہ تعالیٰ کے خاص مہمان ہیں،وہ دعا کریں تو اللہ تعالیٰ ان کی دعا قبول فرماتا ہے اور مغفرت طلب کریں تو بخش دیتا ہے۔(طبرانی)
٭رسول اکرمﷺ کا ارشادِ گرامی ہے: اللہ ہر روز اپنے حاجی بندوں کے لیے ایک سو بیس رحمتیں نازل فرماتا ہے جس میں ساٹھ رحمتیں ان کے لیے ہوتی ہیں جو بیت اللہ کا طواف کرتے ہیں، چالیس ان کے لیے جو وہاں نماز پڑھتے ہیں اور بیس ان لوگوں کے لیے جو صرف کعبے کو دیکھتے ہیں۔(سنن بیہقی)