حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:ذی الحج کے دس دنوں کے علاوہ کوئی دن ایسے نہیں ہیں کہ جن میں کیا ہواعمل صالح اللہ کو زیادہ پسند ہو۔صحابہ کرامؓ نے عرض کیا کہ اللہ کے رسول ﷺ کیا جہاد فی سبیل اللہ بھی نہیں؟آپﷺ نے ارشاد فرمایا: ہاں۔ جہاد فی سبیل اللہ بھی ان دنوں میں کیے گئے نیک عمل کے مقابلے میں اللہ تعالیٰ کے ہاں زیادہ پسندیدہ قرار نہیں پاتا،مگر صرف وہ شخص کہ جو اپنی جان اور تمام تر مال واسباب کے ساتھ راہ حق میں جہاد کے لیے نکل جائے اور پھر نہ اس کی جان بچے اور نہ ہی مال۔یعنی وہ اپنے جسم وجان اور مال واسباب کے ساتھ راہ حق میں جہاد کرتا ہوا شہید ہوجائے۔ (صحیح بخاری)