حضرت ابن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مصائب ومشکلات کے وقت یہ دعا پڑھتے تھے :
’’لَا إلٰہَ إلَّا اللہُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ،لَا إلٰہَ إلَّا اللہُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ،لَا إلٰہَ إلَّا اللہُ رَبُّ السَّمٰوَاتِ وَرَبُّ الْأَرْضِ َورَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ‘‘
’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ عظمت والا ا وربردبار ہے ، اللہ کے سوا کوئی معبود ِ برحق نہیں، وہ عرشِ عظیم کا رب ہے ، اللہ کے سوا کوئی معبود ِ برحق نہیں، وہ آسمانوں کا رب ، زمین کا رب اور عرشِ عظیم کا رب ہے۔‘‘(صحیح بخاری)