• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت امام باقر ؓ نے حج بیت اللہ کا قصدکیا،جب بیت اللہ شریف پرآپ کی پہلی نگاہ پڑی تو اِس شدت سے روئے کہ چیخیں نکل گئیں،وہاں موجود زائرین آپ کی طرف متوجہ ہوئے،آپ نے فرمایا کہ شاید پروردگار میرے رونے کی وجہ سے رحمت کی نظر فرمائے جس کی وجہ سے میں قیامت کے دن کامیاب ہوجاؤں۔ اِس کے بعدآپ نے طواف کیا اور طواف کے بعد مقام ابراہیم ؑپر جا کر نفل پڑھیں تو سجدے کی جگہ آنسوؤں کی کثرت سے بھیگ گئی۔آپ نے اپنے ایک ساتھی سے فرمایا کہ مجھے سخت رنج ہے کہ میرا دل دیگر فکروں میں مشغول ہے۔ 

کسی نے پوچھا کہ آپ کواس چیز کا کیوں رنج ہے؟ فرمایا کہ جس کے دل میں اللہ کی یادداخل ہوجائے ،وہ اُسے اللہ کے علاوہ ہر ایک سے خالی کردیتی ہے،لیکن جو دل دنیا کی فکروں میں مشغول ہو،اس میں اللہ کی یاد کیسے باقی رہ سکتی ہے۔پھرآپ نے فرمایا کہ دنیا اِن چیزوں کے علاوہ اور کیا ہے ؟یہی سواری ہے جس پر سوار ہو کر آئے ہو،یہی کپڑا ہے جسے پہن رکھا ہے،یہی بیوی ہے جو مل گئی ہے،یہی کھانا ہے جو کھایا ہے، بس لوگوں نےاپنی سوچ کا محور انہی چیزوں کو بنایا ہوا ہے۔(ارشاد القلوب، شیخ ابوالحسن محمد دیلمیؒ)

تازہ ترین
تازہ ترین