• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

طبِ نبویﷺ: آبِ زم زم…غذا بھی ،شفا بھی

ام المومنین سیدہ عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے کہ ’’زمین پر دنیا کا بہترین پانی زم زم ہے جو غذا بھی ہے اور بیماریوں سے شفا بھی،پس جسے غذا کی ضرورت ہے،زم زم اُس کے لیے غذا ہے اور جسے شفا مطلوب ہے ،زم زم اُس کے لیے شفا ہے۔‘‘(سنن ابن ماجہ )

زم زم ہر پانی سے افضل ہے اور سب سے برتر ہے۔عالمی معیار کے مطابق آب زم زم پینے کے لیے ہر طرح سے محفوظ اور ہر کثافت سے پاک ہے۔اس کے مسلسل استعمال سے خون کی کمی دور ہوجاتی ہے،دماغ بہتر ہوتا ہے،پیٹ کی گرانی ختم ہوجاتی ہے،تیزابیت دور ہوکر بھوک باقاعدگی سے لگنے لگتی ہے،مریضوں کو شفا ہوتی ہے، یہ طبیعت کو بحال رکھتا ہے۔اگر زم زم میں سرمہ کھرل کیا جائے تو زم زم کی برکت کے ساتھ ساتھ اس کی موجود جست اور گندھک اس سرمے کی افادیت میں خصوصی اضافہ کرتے ہیں۔(طب نبویﷺ اور جدید سائنس،جلد اول ،ڈاکٹر خالد غزنوی)

تازہ ترین
تازہ ترین