• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گدو اُوچ سبی مین ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی

کوئٹہ(اسٹا ف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان کے مطابق گزشتہ شب تکنیکی خرابی کے باعث 220KV گدو اُوچ سبی مین ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی ۔ جس کے باعث صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت سبی، بولان، مستونگ، نوشکی ،چاغی اورقلعہ عبداللہ کے علاقوںکوبجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔ تاہم کیسکونے متبادل ذرائع سے کوئٹہ شہرکوبجلی کی فراہمی شروع کردی۔جس کے بعدکوئٹہ شہرکے تمام فیڈروں کواُن کے لوڈکے مطابق باری باری بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی جبکہ اس ٹرانسمیشن لائن سے منسلک تمام علاقوںکو بھی لوڈمینجمنٹ کے تحت بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی ۔ البتہ قلعہ عبداللہ کے علاقہ گلستان میں اوور لوڈنگ کی وجہ سے لوڈمینجمنٹ کی گئی ۔دوپہر کو نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی نے گدو اوچ سبی ٹرانسمیشن لائن کی تکنیکی خرابی دور کرکے بجلی بحال کردی اب اس ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی کے بعد بجلی کی صورتحال معمول کے مطابق جاری ہے ۔
تازہ ترین