• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، نوجوان نے دکان میں خودکشی کر لی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سٹیلائٹ ٹائون بس اڈے میں ٹائرکی دکان میں نوجوان نے گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس کا رہائشی 21سالہ نوجوان خلیل احمد اپنے والد کی ہمراہ اپنی ٹائر کی دکان واقعہ سٹیلائٹ ٹائون بس اڈے میں جمعرات کی شام کو بیٹھا ہوا تھا کہ اسکا والد گل احمد عصر کی نماز کیلئے قریب مسجد گیا تو نوجوان نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ،قریبی دکاندار نے لاش کو سول ہسپتال پہنچایااطلاع ملنے پر پولیس سول ہسپتال پہنچ گئی ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
تازہ ترین