دنیا کے بیشتر ممالک میں’’ فن کے قدردان‘‘ لوگوں کی کمی نہیں، کہیں کسی کا فن ان کے ہو بہو مجسموں کی تخلیق کا سبب بن جاتا ہے تو کہیںان کی یاد میںلکھی گئی کتابوں کی زینت۔اس کے برعکس ہم میں سے اکثر لوگ ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھتے ہیں اور اس خواب کی تکمیل کے لیے سالوں میڈیکل کی مشکل پڑھائی پڑھ کر امتحانات دیتے ہیں،تب جاکر کہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرپاتے ہیں ۔
مگردنیا بھرمیں کچھ فنکار ایسے بھی ہیں جو اپنے متعلقہ شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے گراں قدر خدمات سرانجام دیتے ہیں اور اس بناپرمختلف نامور اداروں کی جانب سےانھیں بنا کوئی کلاس لیے اوربغیر کسی امتحانی مشکل میں پڑے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دے دی جاتی ہے۔آج ہم کچھ ایسے ہی فنکاروں کا ذکر اپنے قارئین کے ساتھ کرنے جارہے ہیں جو نہ صرف اداکاری میں ماہر ہیں بلکہ ڈاکٹر ہونے کا بھی اعزاز رکھتے ہیں ، تو سب سے پہلے بات کرتے ہیں ہالی ووڈ کی۔
شاہ رخ خان
بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ اور بالی ووڈ کی شان شاہ رخ خان کو ان کی فنکارانہ صلاحیتوںکے باعث کون نہیں جانتا، ان کی فلمیں ریلیز ہونےسے قبل ہی بزنس کرنا شروع کردیتی ہیں۔ شاہ رخ خان اداکاری کے ڈاکٹر تو ہیں ہی ،لیکن اس کے ساتھ ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری رکھنے والے اداکاروں کی فہرست میں بھی شامل ہیں۔
برطانیہ کی بیڈفورڈشائر یونیورسٹی اور برطانیہ کی ایڈن برگ یونیورسٹی نے شاہ رخ کو ان کی سماجی خدمات اور بالی ووڈ انڈسٹری میں بے تحاشا کام کرنے کے اعتراف میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازاجبکہ بھارت کی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے بھی اردو زبان کی تشہیر و ترویج کے لیے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی ۔
اوپرا ونفری
امریکی ٹاک شوز کی بے تاج ملکہ، ہالی ووڈاداکارہ اور پروڈیوسر،بین الاقوامی شہرت یافتہ اوپرا ونفری کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ اوپرا کو نہ صرف اداکاری بلکہ بنی نوع انسان کے لئےہمدرد دل رکھنے پر ایک نہیں چار اعزازی ڈگریوں سے نوازا جاچکا ہے ۔ ہالی ووڈمیڈیا کی بہترین شخصیت اوپرا ونفری کو اعزازی ڈگری سے نواز نے والی یونیورسٹیوں میں ہورڈیونیورسٹی واشنگٹن، پرنسٹن یونیورسٹی، ہارورڈ یونیورسٹی کیمبرج اور امریکا کی ڈک یونیورسٹی شامل ہیں۔
شلپا شیٹھی
بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کا فٹنس اور بیوٹی سیکریٹ میں جواب نہیں جو بات شلپا کی فٹنس سے منسوب ہو وہ خواتین کی پہلی ترجیح بنتی ہے لیکن کیا آپ جانتی ہیں کہ آپ کی فیورٹ ایکٹریس شلپا شیٹھی بھی پی ایچ ڈی رکھتی ہیں ۔
بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی بھی اعزازی ڈگری رکھنے کا اعزاز رکھتی ہیں۔
2007ءمیں ایچ آئی وی ایڈز سے متعلق آگاہی فراہم کرنے اور اس حوالے سے لوگوں کا شعور اجاگر کرنے پر رینووڈ یونیورسٹی آف لیڈز نے انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا ۔
پریتی زنٹا
ہر دم ہنستی مسکراتی اورخوبصورتی کا بے مثال شاہکار پریتی زنٹا ایکٹنگ میں تو باکمال ہے ہی اعزازی ڈگری رکھنے والی اداکاروں میں پریتی شامل ہیں جی ہاں!پریتی بھی بطور اداکارہ ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری رکھتی ہیں۔ 2010ءمیں پریتی زنٹا کو یونیورسٹی آف ایسٹ لندن کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔
بالی ووڈ کی یہ خوب صورت اور چلبلی اداکارہ فلم انڈسٹری میں اعزازی ڈگری رکھنے کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ پڑھی لکھی اداکارہ بھی مانی جاتی ہیں۔ وہ پڑھائی کے معاملے میں ہمیشہ سے ہی جنونی رہی ہیں۔
رابرٹ ڈی نیرو
امریکی اسٹار رابرٹ ڈی نیرو کو 2012ءمیں بیٹس کالج کی جانب سےڈاکٹریٹ آف فائن آرٹس کی ڈگری سے نوازا گیا۔ صرف یہی نہیں امریکی لیجنڈ اداکار رابرٹ ڈی نیرو کا شمار تاریخ کے عظیم ترین اداکار وں کی فہرست میں بھی ہوتا ہے۔ ایک نئے سروے میں ڈی نیرو نے چارلی چیپلن، کلینٹ ایسٹ وڈ اور لیونارڈو ڈی کیپریو کو پیچھے چھوڑ دیا۔اداکاری کے علاوہ رابرٹ ڈی نیرو کو بطور ہالی ووڈ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کے طور پر بھی جاناجاتا ہے۔
جے کے رولنگ
سات جلدوں پر مشتمل تصوراتی ناول، ’ہیری پوٹر‘ کی مصنفہ جے کے رولنگ ایک برطانوی ناول نگار ہیں۔ ان کا اصلی نام جے جو این رولنگ ہے جبکہ جے کے رولنگ اور رابرٹ گالبریتھ ان کے قلمی نام ہیں۔ ان کے شاہکار ناول میں ہیری پوٹر سیریز شامل ہے، جس کی اب تک 400 ملین کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔
18سالہ طویل عرصے کے دوران برطانیہ کی عظیم مصنفہ جے کے رولنگ کو سات اعزازی ڈگریوں سے نوازاجاچکا ہے۔ انھیں اعزازی ڈگریاںدینےوالی یونیورسٹیوں میں یونیورسٹی آف ایکزیٹر، یونیورسٹی آف سینٹ اینڈریوز، نیپئر یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ایڈن برگ، ڈرٹ موتھ کالج اورہارورڈ یونیورسٹی شامل ہیں۔