• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر پارلیمنٹ کی بھول بھلیوں میں راستہ بھول گئے۔

عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرنا تھی ، تاہم وہ راستہ بھول کر کمیٹی روم کے بجائے قومی اسمبلی ہال پہنچ گئے۔اس موقع پر انہوں نے کمیٹی روم کا پتہ کرنے کے لیے کارکن راشد کو آواز لگائی۔

عمران نے پارلیمنٹ میں کارکن راشد سے مکالمہ کیا کہ تم کدھر تھے؟ انہوں نے اس موقع پر راشد سے اظہار ناراضی بھی کیا۔

اس تمام تر واقعے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے راشد سے کہا کہ چلو اب آگے چلو۔

واضح رہے کہ اس وقت کمیٹی روم میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے۔

تازہ ترین