• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھنڈا پانی پینے سے وزن کم کیا جاسکتا ہے؟

ہمارے جسم کا 70فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے، جس سے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ پانی صحت مند جسم کے لئے کتنا ضروری ہے،آپ نے یہ بھی سنا ہوگا کہ ٹھنڈا پانی پینازیادہ کیلوریز برن کرنے میں مددگا ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے یہ صرف ایک فرضی بات ہے۔

یہ خیال کیا جاتا ہے کہ پانی کو بنیادی درجہ حرارت پر لانے کے لئے جسم کو زیادہ توانائی صرف کرنا پڑتی ہے لیکن مطالعہ کے بعد پتہ چلا ہے کہ توانائی کی یہ مقدار بہت کم ہوتی ہے، جسم صرف چار سے سات اضافی کیلوریز برن کرتا ہے جو زیادہ نہیں ۔

ایک اور تحقیق میں تجویز کیا گیا ہے کہ زیادہ پانی پینا وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، خصوصاً جب اس پرلمبے عرصے تک عمل کیا جائے تاہم اس کا پانی کے درجہ حرارت سے کوئی تعلق نہیں۔

ٹھنڈا پانی پینے کے بعض فوائد ضرور ہیں جن کا وزن میں کمی سے تعلق نہیں،ماہرین کے مطابق ٹھنڈا پانی جلد کی سطح پر خون کی گردش کو بڑھا تا ہے، جو آپ کی جلد میں چمک پیدا کرسکتا ہے۔

ورزش کے دوران ٹھنڈا پانی ڈی ہائیڈریشن کو کم کرتا ہے جس سے تھکاوٹ کے احساس میں کمی محسوس ہوتی ہےاور آپ زیادہ دیر تک ورک آؤٹ کرسکتے ہیں۔

یہ ضروری نہیں کہ پانی گرم، نارمل یا ٹھنڈا ہو اہم بات یہ ہے کہ مسلسل پیا جائے کیونکہ ڈی ہائیڈریشن تھکاوٹ،چڑچڑاپن، پٹھوں میں درد، چکر آنے اور سردرد کا باعث ہوسکتا ہے جبکہ میٹابولزم کا عمل بھی سست روی کا شکار ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین