• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،عمران خان وزیر اعظم منتخب،کارکنوں کا ڈھول کی تھاپ پر رقص

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے کی خوشی میں جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا ، اس موقع پر پارٹی کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص اور مٹھائیاں تقسیم کیں ، کارکنوں نے عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے کی خوشی میں نعرہ بازی بھی کی ،اس موقع پر سردار زین العابدین خلجی ، غفار خان کاکڑ ، جمعہ خان خلجی اور ڈاکٹر ثناء اللہ اچکزئی موجود تھے، مظاہرین سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا اور عمران خان نے الیکشن سے قبل قوم کو جو ویژن اور پروگرام دیا اس پر عمل درآمد کرکے ملک کی ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے۔
تازہ ترین