• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’پہاڑ پر چڑھنا آسان ہوتا ہے۔‘‘

ڈوڈو نے عجیب بات بتائی۔

اسے کوہ پیمائی کا شوق ہے۔

ہر سال پہاڑ سر کرنے گلگت بلتستان جاتا ہے۔

اکثر کوہ پیمائی کے قصے سناتا ہے،

’’کیا واقعی پہاڑ پر چڑھنا آسان ہوتا ہے؟‘‘

میں نے پوچھا۔

’’ہاں، پہاڑ اور اقتدار کے ہمالہ پر چڑھنا آسان ہوتا ہے۔

اوپر جانے کا جذبہ ہوتا ہے۔

بیش تر لوگ چڑھتے ہوئے نہیں، اترتے ہوئے گرتے ہیں۔‘‘

ڈوڈو نے جواب دیا۔

’’لیکن لوگ گرتے کیوں ہیں؟‘‘

میں نے جاننا چاہا۔

ڈوڈو نے کہا،

’’یوں کہ چوٹی پر پہنچنے کے بعد واپسی کا راستہ بھول جاتے ہیں۔‘‘

(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین