• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی مینڈیٹ والے وزیر اعظم کو ایوان میں نہیں بیٹھنےدینگے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) مسلم لیگی (ن) کی ترجمان و سابق وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہےابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے جعلی مینڈیٹ والے وزیر اعظم کو ایوان میں بیٹھنے نہیں دیں گے ۔اْنہوں نے ان خیالات کااظہار جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اْنہوں نے کہاایوان میں بیٹھاعمران خان جعلی مینڈیٹ کاوزیر اعظم ہےاْنکی تقریر وزیر اعظم کے بجائے اپوزیشن لیڈر والی تھی۔ عمران خان نے پانچ سال اس ملک میں صرف سیاسی دہشتگردی کی ہے وہ اپوزیشن کے احتجاج کے بعد جس طرح ایوان سے بھاگے وہ یہ ثابت کرتا ہے عمران خان جعلی و مصنوعی وزیر اعظم ہیں آج جس طرح ایوان کی گیلریوں خاص طور پر پریس گیلری میں میڈیا کے ساتھ پی ٹی آئی کے کارکنان نے بدترین سلوک کیا اس کی مثال پارلیمانی تاریخ میں نہیں ملتی،ہم عمران خان کی طرح پارلیمنٹ پر لعنت نہیں بھیجیں گے نہ ہی ہم ہنڈی سے ذریعے پیسے منگوانے کی کال دیں گے۔
تازہ ترین