• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکول میں تعلیم کے حصول کے لیے داخلہ لینے سے پہلے 3 سے 4سال عمر کے بچوں کے لیےآئی فون،آئی پیڈ اوراینڈرائڈ پرکئی دلچسپ تعلیمی ایپلی کیشنز دستیاب ہیں ،جوآپ کے بچے کے لیے پختہ تعلیمی بنیاد مہیا کرسکتی ہیں۔ تعلیم یافتہ والدین کا یہ بنیادی فریضہ بنتا ہے کہ وہ اسکول جانے کی عمر سے پہلے اپنے بچوں کو ان تعلیمی ایپلی کیشنز کے استعمال کی طرف مائل کریں۔

AlphaTots Alphabet

روبوٹس کی بلڈنگ بناتے،خزانے کے لیے کھدائی کرتے اورخلائی مخلوق کے جہازوں کو نشانہ بناتے ہوئےانگریزی کے حروفِ تہجیABC سیکھنے کا یہ کھیل بہت دلچسپ ہے، جس میں26متحرک الفاظ کے ساتھ حروف اور تلفظ کی پہچان آسان ہوجاتی ہے۔اس ایپ میں 26 پزل گیم اور دیگر چھوٹے کھیل بھی شامل کئے گئے ہیں جو حروفِ تہجی کی مکمل تفہیم میں کارگر ثابت ہوتے ہیں۔

Animatch

یہ سادہ الیکٹرانک میچنگ گیم30 فارم اور سفاری جانوروں کے کارڈز پر مبنی ہے،جسے تاش کے پتوں کی طرح پھینٹ کر آپ کا بچہ کھیل سکتا ہے۔یہ گیم آپ کو بھی اپنے بچپن میں اسکول کی یاد دلائے گاکہ آپ کارڈز کے کھونے پر پریشان ہوا کرتے تھے لیکن اس میں کارڈز کے کھوجانے کا ڈر نہیں ہے۔

جب کھیل مکمل ہوتا ہے تو آپ کو جانور کی خوبصورت آواز سنائی دے گی اور وہ اچھل کود کرکے آپ کے بچے کو تفریح مہیا کرے گا۔ توجہ ،یادداشت اور دماغی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے یہ بہت اچھا کھیل ہے ۔

Monkey Preschool Lunchbox

یہ ایپ کم سن بچوں کو حروف، رنگوں،اشکال،گنتی اور ساخت کو پہچاننے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔ گیم کا مقصد چھ مختلف سرگرمیوں کے ذریعے بندر کے لنچ باکس کو پھلوں سے بھرنا ہے۔اس میں بچوں کے لیے بہترین تفریح یہ ہوگی کہ وہ پھلوں کی گنتی کرنے میں بندر کی مدد کریں گے۔

پھل سے ملتے جلتے کارڈز مہیا کرکے بھول بھلیوں کو حل کریں گے۔جب کچھ سرگرمیاں بچے جیت جاتے ہیں تووہ کارٹون اسٹکر منتخب کرکےاسے اپنے ذاتی ورچوئل کینواس بورڈ پر چپکا سکتے ہیں۔

Etch a Sketch IT

ہم بچپن میں ڈرائنگ کاغذ پر کرتے تھے لیکن اس ایپ کی مدد سے آپ کا بچہ آئی فون یا آئی پیڈ پرڈرائنگ کرسکتا ہے۔آپ اپنے نونہال کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں اسکیچ بنانے کاہنر سکھا کر آنے والے دنوں میں پختہ مصوری کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔

آپ اپنی ذاتی تصاویر ڈاؤن لوڈ کرکے اپنے بچے کو اس پر اسکیچ بنا کر فیس بک پر بھیجنے پر بھی راغب کرسکتے ہیں۔

JumpStart Preschool Magic of Learning

جوئن فرینکی نامی کتے پر مشتمل یہ جادوئی لرننگ ایڈونچرہے، جس میں فرینکی چار اقسام کے کھیل کھیلتا ہے۔ اس میں کل 15 گیم ہیں۔بگ کیچر کا دھیان رنگ،ساخت اور اعدادکو شناخت کرنے پر ہے۔ 

تحفے کی تلاش کے دوران بچوں کو توجہ سے سننے اور ہدایات پر عمل کرنے کے لیے کہا گیاہے۔میچنگ ڈکیز،تصویر کو ظاہر کرکے یادداشت کو تیز کرتاہےاور بارنی یارڈ بچوں کو اوپر اور نیچے کےحروف کو پہچاننے میں مدد کرتا ہے۔یہ ایپ کم سن بچوں کو مصروف رکھتے ہوئے ریاضی،مطالعہ اورکریٹیکل تھنکنگ اسکلز کی تدریس دیتی ہے۔

TeachMe: Kindergarten

ریاضی،پڑھنے اور ہجے کے تصورات، تصویری الفاظ،اعداد، جمع، تفریق، حروف تہجی اور منتخب مضامین کے بارے میں یہ ایپ بچوں کو بنیادی معلوما فراہم کرتے ہوئے آگے کی تعلیم کے مشکل مراحل کا سامنا کرنے کا شاندار موقع مہیا کرتی ہے۔ اس میں الفاظ کے صحیح تلفظ کا انداز آپ کے بچوں کو بھائے گا اور وہ زندگی بھر اس دلچسپ گیم کو یاد رکھیں گے۔

اس میں الفاظ کی درست ادائیگی پر انعام کے طور پر سکے بھی ملتے ہیں جو بچوں کے لیے اس کھیل کو اور پُر لطف بنادیتے ہیں۔یہ انعام ورچوئل اسٹیکر یا ایکوریم بنا کر مچھلی حاصل کرنے سے بھی مل سکتا ہے۔ ان اہم مراحل کی پریکٹس کے لیے فرسٹ گریڈ کے بچوں کے لیے یہ ایپ دستیاب ہے،جسے آئی فون اور آئی پیڈ پر چلایا جاسکتا ہے۔

Shape Builder

اگر آپ کا بچہ جگ سا پزلز حل کرنے کا شوقین ہے تو یہ ایپ ایسے ہی بچوں کے لیے تیار کی گئی ہے، جس میں انٹرایکٹیو ٹچ اسکرین اس کھیل کو اور مزیدار بنا دیتی ہے۔

یہ پزل 5 سے 10 ٹکڑوں میں ہیں۔اس میں موسیقی کے سروں کے ساتھ حروفِ تہجی،پھل، سبزیاں،جانور، چیزیں اور اعداد دئیے گئے ہیں۔

آپ کا بچہ اپنے الفاظ کی الگ فہرست بھی بنا سکتاہےاوراپنی کامیابی کے احساس کو بڑھا سکتا ہے۔جب بچہ پوری پزل حل کرتا ہے تو اسےچیز کا نام بتایا جاتا ہے۔

تازہ ترین