• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جکارتہ ، 18ویں ایشین گیمزکارنگا رنگ تقریب کیساتھ آغاز

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں18ویں ایشین گیمز کا آغاز رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگیا۔ ایونٹ میں پاکستان کا 359 رکنی دستہ 35 کھیلوں میں حصہ لے گا۔

18 ویں ایشین گیمز کی رنگارنگ افتتاحی تقریب انڈونیشیا کے گیلورا بنگ کارنواسٹیڈیم اوتاما میں سجی جس میں انڈونیشیا ء کی دلکش ثقافت کا مظاہرہ کیا گیاجس میں ایک لاکھ اہلکاروں نے سیکورٹی کے فرائض سر انجام دئیے۔

تقریب میں 45 ممالک کے 11 ہزار ایتھلیٹس نے مارچ پاسٹ کیاجس میں پاکستان کا359رکنی دستہ شامل تھا، دستے کی قیادت پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر نے کی۔

ایشین گیمزمیں 45 کھیلوں کے مقابلوں میں پاکستان 35 کھیلوں کے دوران ایکشن میں نظر آئے گا جبکہ پاکستانی ویمنز صرف 15کھیلوں میں حصہ لیں گی۔

تازہ ترین