کراچی (اسٹاف رپورٹر) اٹھارہویں ایشین گیمز مینز فٹ بال ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنے تیسرے اور آخری گروپ میچ میں اتوار کو نیپال کے مدمقابل ہو گی۔ گرین شرٹس کو ابتدائی دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان کو ویتنام اور دوسرے میچ میں جاپان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ پاکستانی ٹیم اپنے تیسرے میچ میں اتوار کو نیپال سے نبرد آزما ہوگی۔ پاکستان اپنے گروپ کے دونوں میچوں میں شکست کھا کر ایونٹ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہے۔