• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ٹوکیو (صباح نیوز) جاپان میں اب تک کی سب سے بڑی دوربین کی نقاب کشائی کی گئی ۔ کیوتو یونیورسٹی کے گریجویٹ سکول آف سائنس کے محققین کے مطابق سیمے نامی یہ دوربین مغربی جاپان کے اوکایاما صوبے کی ایک پہاڑی چوٹی پر نصب کی گئی ہے ۔اس کا قطر 3.8 میٹر ہے ۔کیوتو یونیورسٹی کے محققین نے دوربین کی تعمیراتی لاگت کم کرنے کے لیے خود اس کے پرزے تیار کیے ہیں ،ٹیم نے دوربین کی تیاری تقریبا ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے مکمل کی۔ یہ لاگت اسی جسامت کی دیگر دوربینوں کے مقابلے میں ایک تہائی ہے۔
تازہ ترین