• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ اور مجلس عمل کیساتھ پی پی نے بھی حلف برداری کا بائیکاٹ کیا

اسلام آباد (صباح نیوز) اپوزیشن جماعتوں نے نو منتخب وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری کا بائیکاٹ کر دیا، اپوزیشن کی تینوں بڑی جماعتوں واتحاد پاکستان مسلم لیگ(ن) ،پیپلز پارٹی،متحدہ مجلس عمل کی اعلیٰ قیادت نے تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کی۔ پہلا موقع ہے کہ ایوان صدر میں وزیراعظم کے حلف کے تقریب میں ملکی قابل ذکر سیاسی قیادت نے شرکت نہیں کی ان قائدین میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف ،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شریک نہیں ہوئے اسی طرح متحدہ مجلس عمل کا کوئی رہنما بھی تقریب میں نظر نہیں آیا ،عوامی نیشنل پارٹی،پختونخوا ملی عوامی پارٹی ،نیشنل پارٹی کے سرکردہ ارکان پارلیمنٹ بھی تقریب میں موجود نہیں تھے، مبینہ انتخابی دھاندلی کے تناظر میں سیاسی حلقے اپوزیشن کی اس عدم شرکت کو بائیکاٹ کے مترادف قرار دے رہے ہیں۔

تازہ ترین