• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویپنگ سےجسم کےاہم مزاحمتی نظام کے خلیوںکو نقصان پہنچ سکتا ہے

لندن( پی اے )ایک سٹڈی سے یہ انکشاف ہواہے کہ ویپنگ سےجسم کے اہم مزاحمتی نظام کے خلیوں کو پہلے خیال کئے گئے پیمانے سے زیادہ بڑے پیمانے پرنقصان پہنچ سکتا ہے،ریسرچرز کے مطابق ای سگریٹ پینے سے پھیپھڑوں میں موجود اہم مزاحمتی خلیے ناکارہ ہوجاتے ہیں اور سوجن میں اضافہ ہوتاہے ریسرچرز نے کہاہے کہ عام طورپر کیاجانے والا یہ خیال کہ ای سگریٹ محفوظ ہے درست نہیں ہے تاہم پبلک ہیلتھ انگلینڈ کاکہنا ہے کہ ای سگریٹ سگریٹ نوشی سے کم نقصاندہ ہے اورلوگوں کوترک سگریٹ نوشی کیلئے اس کے استعمال سے نہیں ہچکچا نا چاہئے،برمنگھم یونیورسٹی کے پروفیسر ڈیوڈ تھیک کٹ کی قیادت میں کی گئی محدود تجرباتی سٹڈی آن لائن جرنل تھورکس میں شائع کی گئی ہے جس میں ای سگریٹ کے منفی اثرات کاذکر کیاگیاہے۔اس سے قبل کی سٹڈیزمیں توجہ ای سگریٹ پینے سے قبل اس میں موجودلکویڈ کے کیمیکل کمپوزیشن پر توجہ مرکوز رکھی گئی تھی۔ریسرچرز نے لیباریٹری میں ای سگریٹ نوشی کےلئے ایک میکانیکل ڈیوائس تیار کی تھی جس میں8سگریٹ نہ پینے والے افراد کے پھیپھڑوں کے خلیوں کے نمونے لئے گئے تھےاس کے تجزیئے سے ظاہر ہوا کہ ای سگریٹ پینے سے سوجن میں اضافہ ہوا اور ان سے ان الویولر میکرپھیجز خلیوں کی سرگرمیوں کونقصان پہنچا جو پھیپھڑوں سے نقصان پہنچانے والے گردو غبار کو صاف کرتاہے۔
تازہ ترین