کوئٹہ(سٹی ڈیسک)اے کیو ایم کے بیان میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ کوئٹہ چمن شاہراہ پر چیکنگ کے نام پرشریف شہریوں کی تذلیل کا سلسلہ بند کیاجائے قومی وبین الاقوامی شاہراہ پر سیکڑوں غیر ضروری چوکیوں پر عوام کوبے جا تنگ کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے ایک گھنٹے کا سفر کئی گھنٹوں میں تبدیل ہوجاتا ہے ایک بار پھر آئی جی ایف سی اور ڈی آئی جی پولیس سے اپیل کرتے ہیں کہ عوامی خواہشات کو مدنظررکھتے ہوئے کوئٹہ چمن شاہراہ پر عوام کوبے جا تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیاجائے اور غیر ضروری چوکیوں کا جلدسے جلد خاتمہ ممکن بنایاجائے۔