• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسنی : کسٹمز کی کارروائی، بڑی مقدار میں غیر ملکی شراب بر آمد

حب ( نامہ نگار ) کلیکٹر ما ڈل کسٹمز کلیکٹریٹ گوادر یعقوب ما کو اور ڈپٹی کلیکٹر ہیڈ کواٹر احسان اللہ شاہ کو خفیہ زرائع سے اطلا ع ملی کہ کچھ اسمگلر سمندر کے راستے غیر ملکی شراب کی بھا ری کھیپ اندرون ملک اسمگل کر نا چاہتے ہیں جس پر انہو ں نے ساحلی علاقے اور سمندر کی سخت چیکنگ کے احکا مات جا ری کیئے جس پر سپرنٹنڈنٹ کسٹم پسنی روزی محمد خان، انسپکٹر طارق حنیف اور سپرنٹنڈنٹ کسٹم اورماڑہ نورمحمد پر مشتمل ایک ٹیم بنا ئی، مذکو رہ چھا پہ ما ر ٹیم نے علاقے کا سرچ آپریشن کیا اور کلمت کے علاقے چنڈی میں ایک خالی مکان سے بڑی تعدادمیں شراب اور بیئربرآمد کرلی، سپرنٹنڈنٹ روزی محمد خان نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ کاروائی میں 500سے زائد اعلی غیر ملکی شراب کی بو تلیں اور 3229 بیئر کے کین شامل ہیں جن کی مالیت عالمی منڈی میں 30لاکھ پچیس ہزار روپے بتائی جاتی ہے ،پاکستان کسٹم نے نامعلوم اسمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
تازہ ترین