• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج کے دوران سرحدوں کی حفاظت کے لیے مستعد ہیں، سعودی وزارت دفاع

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ حج موسم کے دوران مقامات مقدسہ اور سعودی عرب کی بری، بحر ی اور فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لیےپوری طرح مستعد ہیں۔ وزارت نے ٹویر اکاونٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے توجہ دلائی کہ ان دنوں جبکہ دنیا بھر سے لاکھوں حجاج کرام فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے ارض مقدس پہنچے ہوئے ہیں، اس موقع پر مملکت کی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہر طرح کے اسلحہ سے آراستہ تربیت یافتہ افواج اپنی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے مکمل طور پر مستعد ہیں۔
تازہ ترین