• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان پولیس نے عید الاضحی کے حوالے سے اپنے سکیورٹی پروگرام کو حتمی شکل دے دی

ملتان(سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ کی ہدایت پر ملتان پولیس نے عید الاضحی کے حوالے سے اپنے سکیورٹی پروگرام کو حتمی شکل دے دی جس کے مطابق جہاں جہاں مساجد میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوں گے وہاں سکیورٹی پروگرام کے مطابق ان میں سے 149کوا ے کیٹگری،559کو بی کیٹگری اور 144عبادت گاہوں کو سی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے جن کی سکیورٹی کیلئے 4ایس پی صاحبان کی قیادت میں11ڈی ایس پی صاحبان ،33انسپکٹرز، 270سے زائد سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز ،1486کانسٹیبل عید ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔اس کے علاوہ ضلع ملتان میں 8 تفریحی مقامات پر 258 پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ عید کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے عید کے اجتماعات کے موقع آنے جانے والوں کی جامہ تلاشی کیلئے تما م اقدمات کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ مساجداور امام بارگاہوں کے منتظمین کو بھی خصوصی طورپر ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ عید کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے پولیس کا بھر پور ساتھ دیں۔دوران گشت ہوٹل ، سرائے ، بس اسٹینڈ ، ریلوے اسٹیشن کو خصوصی چیک کیا جائے گا۔ دوران گشت ایس ایچ اوتھانہ اپنے علاقہ میں دوران نماز عید الاضحی کے اوقات میں مساجد کے ارد گرد خصوصی گشت کریں گے اور کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کی اطلا ع فوری طور پر افسران بالا کے نوٹس میں لائیں گے۔ایس پی ٹرایفک اور باامداد ڈی ایس پیزٹریفک عید الاضحی کے موقع پر کھلے مقامات وتفریحی مقامات پر ٹریفک اور پارکنگ کے مناسب انتظامات کریں گے اور مقام اجتماع کے نزدیک 200گز کے فاصلہ پر کسی قسم کی وہیکل کو پارک نہیں ہونے دیں گے۔
تازہ ترین