• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

٭خربوزے کے چھلکے سُکھا کر پیس لیں،جب بھی گوشت پکا نا ہو، دو تین چٹکی سفوف چھڑک دیں، گوشت جلد گل جائے گا۔

٭پان میں استعمال کیے جانے والا چونا، پتیلی کے ڈھکن پر لگا کر اوپر کوئی وزنی شئے رکھ دیں۔

٭کچّا پپیتا چھلکے سمیت سُکھالیں۔ اس کا سفوف گوشت جلدگلا دیتا ہے۔

٭پسندے اور چانپ بنانے سے قبل اگر تھوڑی سے کچری پِیس کر گوشت پر لگاکر دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں،تو کرارا پن آجاتا ہے۔

٭گوشت ہمیشہ ہلکی آنچ پر گلائیں، نہ صرف اس کا مزہ کچھ اور ہی ہوگا،بلکہ جلدی گَل بھی جائے گا۔

٭چھالیا کے موٹے ٹکرے کاٹ کر بھی پکتے ہوئے گوشت میں ڈال سکتی ہیں۔

(شاہین ولی شاد)

تازہ ترین
تازہ ترین